اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین علامہ حافظ طاہرمحمود اشرفی کو نگران وزیر اعظم کا بھی نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ہردیپ سنگھ کے قتل میں ”را“ملوث ،آسٹریلین انٹیلی جنس چیف کی تصدیق
پاکستان ٹائم کے مطابق علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی کو تیسری بار وزیراعظم کا نمائندہ خصوصی مقرر کیا گیا ہے، طاہر اشرفی کو بین المذاہب ہم آہنگی اور مشرق وسطی امور کا قلمدان سونپا گیا ہے،وزیر اعظم آفس نے حافظ طاہر اشرفی کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ علامہ طاہر محمود اشرفی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)حکومت میں پہلی مرتبہ وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی مقرر کئے گئے ،شہباز شریف وزیراعظم بنے تو علامہ طاہر اشرفی کو ان کا بھی نمائندہ خصوصی مقرر کیا گیا ۔شہباز شریف نے اپنی مدت پوری کی تو نگران حکومت معرض وجود میں آگئی تاہم ذرائع کے مطابق علامہ طاہر محمود اشرفی کو ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا تھا تاہم اب با ضابطہ طور پر علامہ طاہر اشرفی کو تیسری مرتبہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا معاون خصوصی مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودیہ میں آسیان سمٹ کا پہلا اجلاس ،جی سی سی ممالک کے سربراہان کی آمد شروع