اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب ترامیم سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق درخواست گزار زبیر احمد صدیقی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت اپیل دائر کی ،اپیل میں سپریم کورٹ سے نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ۔درخواست گزار نے نیب ترامیم کو بحال کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے سے بنیادی حقوق کی خلاف سرزی ہوئی ،نیب اس کیس میں پارٹی نہیں تھا ،سپریم کورٹ نے نوٹس دیے بغیر نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ دیا ۔
یہ بھی پڑھیں : آرمی اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کیخلاف سماعت