england 283

ورلڈ کپ کا پہلا میچ ،انگلینڈ کا کیویز کو 283رنز کا ہدف

احمد آبا د (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 283رنز کا ہدف دیدیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلش ٹیم کے اوپنرز نے 40 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم ڈیوڈ ملان 14 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے، جونی بیرسٹو 33، ہیری بروک 25 جبکہ معین علی 11، کپتان جوز بٹلر 43، لیام لیونگسٹن 20، کرس ووکس اور سیم کرن 11، 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، جو روٹ نے مزاحمتی اننگز کھیلتے ہوئے 86 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 77 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 3، مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے 2، 2 جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور راچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں : فاسٹ باﺅلرز ہماری طاقت ہیں ،بابر اعظم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں