babar azam

فاسٹ باﺅلرز ہماری طاقت ہیں ،بابر اعظم

حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم ایک ہفتے سے حیدر آباد میں ہیں ،تیاری کافی اچھی رہی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بابر اعظم نے کہا کہ پریکٹس میچز میں مختلف کمبی نیشن ٹرائی کیے ،ہر کھلاڑی کو موقع فراہم کیا ،ورلڈ کپ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے ،ٹیم اچھا پرفارم کر رہی ہے ،ہماری طاقت فاسٹ باﺅلنگ ہے ،پریکٹس میچوں میں سپن باﺅلرز نے بھی اچھا پرفارم کیا جو ٹیم کیلئے اچھا ہے ،کوشش ہو گی کہ اسی طرح اپنی کارکردگی کو قائم رکھیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ذکا اشرف نے بھارتی بورڈ کو دوطرفہ سیریز کی پیشکش کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں