foreigners out

غیر ملکیوں کو کک آﺅٹ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں غیر قانونی مقیم تمام غیرملکیوں کو ملک برد کرنےکا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نگران وزیراعظم کی سربراہی میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ پاکستان میں غیرقانونی مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا جائے گا ،پاکستان میں موجود ان غیر ملکیوں کو ڈیڈ لائن دیے جانے کا امکان ہے ،تمام غیر ملکی متوقع ڈیڈ لائن تک تمام اثاثے فروخت کرنے اور واپس جانے کے پابند ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی اجلاس ،آرمی چیف ،خفیہ ایجنسیوں کے حکام کی شرکت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں