وفاقی محتسب کا شفا انٹرنیشنل ہسپتال کو 1 کروڑ 63 لاکھ روپے سے زائد کا میڈیکل بل لواحقین کو واپس کرنے کا حکم

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کی غفلت لاپراوہی سے مریض کے جان بحق ہونا ثابت ہونے کے بعد وفاقی محتسب نے ہسپتال کو 1 کروڑ 63 لاکھ روپے سے زائد میڈیکل بل لواحقین کو واپس کرنے کا حکم دے دیا،سزا کے خلاف نجی ہسپتال شفا انٹرنیشنل کی اپیل صدر نے مسترد کرتے ہوئے ایک ماہ میں فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔جرم ثابت ہونے پر اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے بھی ہسپتال کو 5 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔مریض کی حالت خراب ہونے کے باوجود ڈاکٹروں نے معائنہ نہیں کیا اور جسدخاکی کو 9 گھنٹے تاخیر سے لواحقین کے حوالے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی انجکشن سے بینائی متاثر ہونے کے بعد ملتان اور صادق آباد میں بھی کیسز رپورٹ

پاکستان ٹائم کے مطابق صدر مملکت نے شفا انٹرنیشنل ہسپتال کی فیصلے کے خلاف درخواست مسترد کردی ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے مریض فوت ہونے پر مریض کے والد نے ہسپتال کے خلاف غفلت اور لاپرواہی پر وفاقی محتسب میں کیس کیا تھا وفاقی محتسب نے لواحقین کے حق میں فیصلہ دیا اور ہسپتال کو جرمانہ کیا تھا. جس پر ہسپتال نے صدر مملکت سے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی جس کو صدر نے بھی مسترد کردیا ۔مریض عثمان مرحوم کے والد نے غفلت پر وفاقی محتسب میں کیس کیا جس میں وفاقی محتسب نے ہسپتال کو غفلت لاپرواہی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مریض کا سارا میڈیکل بل لواحقین کو واپس کرنے کا حکم دیا۔جس کے بعد کیس اسلام آباد ہیلتھ کیئرریگولیٹری اتھارٹی میں گیا جہاں پر سماعتوں کے بعد ہسپتال کی لاپرواہی ثابت ہونے پر 5 لاکھ جرمانہ کیا گیا مگر لواحقین کے مطابق سی ای او اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے شفا انٹرنیشنل ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ مل کر فیصلے سے موت کی وجہ کو فیصلے سے نکال دیا جس پر درخواست گزار نے دوبارہ وفاقی محتسب میں اپیل کردی اور فیصلہ میں جرمانے کے ساتھ موت کی وجہ بھی فیصلہ میں درج کروا دی۔اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کو غفلت لاپرواہی کی وجہ سے موت کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے 5 لاکھ روپے جرمانہ کیا اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی میں 103سماعتیں ہوئیں جس میں ہسپتال کی انتظامیہ اس بات کاجواب نہ دے سکیں کہ جسد خاکی کو 9 گھنٹے 20 منٹ تاخیر سے کیوں لواحقین کے حوالے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بخار کے سیرپ کا ایک پورا بیج ہی غیرمعیاری،گردوں کو بھی خطرہ،ڈریپ نے مارکیٹ سے اٹھوانے کا حکم دیدیا

وفاقی محتسب نے میڈیکل بل کی صورت میں ادا کئے گئے 1 کروڑ 63 لاکھ 54 ہزار 741 روپے بھی واپس کرنے کا حکم دیا۔درخواست گزار گل زمان کے مطابق اس کے بیٹے عثمان جس کی عمر 26 سال تھی،گردوں کے مرض اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور عرصہ دس سال سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال سے علاج کر رہے تھے، 3 جون 2020 کو ہسپتال نے Heparin انجکشن کی ہیوی ڈوز دی گئی،باوجود ہمارے منع کرنے کے جس کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہونا شروع ہو گئی۔درخواست گزار نے سب ڈاکٹروں سے درخواست کی کہ اس کے بچے کو چیک کرنے آئیں مگر کوئی ڈاکٹر نہیں آیا، اور اگلے دن دوبارہ نرسنگ سٹاف نے Heparin انجکشن کی دوبارہ ہیوی ڈوز لگادی گئی جس کی وجہ سے میرے بیٹے عثمان کی موت واقع ہو گئی۔بیٹے کی موت کے 9 گھنٹے بعد جسد خاکی ہمارے حوالے کیا گیا اور ہسپتال نے 9 گھنٹے تاخیر کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی۔درخواست گزار نے وفاقی محتسب سے رجوع کیا، 23 اگست 2023 کو وہاں سماعت ہوئی۔وفاقی محتسب اس نتیجہ پر پہنچا ہے کہ ہسپتال نے لاپرواہی اور غفلت کا مظاہرہ کیا،مریض کی حالت خراب ہونے کے باوجود اور لواحقین کی درخواست پر بھی مریض کو آئی سی یو میں منتقل نہیں کیا گیا،اس لیے ہسپتال کی اپیل کو مسترد کیا جاتا ہے اور فیصلے پر 30 دن کے اندر عمل درآمد کر کے رپورٹ وفاقی محتسب میں جمع کی جائے ۔وفاقی محتسب سے لواحقین کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد شفا ہسپتال نے سزا کے خلاف صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو درخواست کی جس کو صدر نے بھی مسترد کرتے ہوئے سزا پر عمل درآمد کرنے کے حوالے سے ایک ماہ میں وفاقی محتسب سے رپورٹ مانگ لی۔درخواست گزار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سی ای او اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی مریضوں کے حقوق کی حفاظت کے بجائے شفا انٹرنیشنل ہسپتال کی سرپرستی کرتی ہے اور مافیا کے ساتھ مل کر مریضوں کو انصاف فراہم نہیں کرتی ہے۔سی ای او اسلام آباد ہیلتھ کیئر اتھارٹی نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ہماری سماعت کے دوران ماہرین نے کہاکہ جو لواحقین بتا رہے ہیں یہ موت کی وجہ نہیں ہے،اس لیے فیصلے میں یہ نہیں لکھا ہے،باقی غفلت ثابت ہونے پر ہسپتال کو 5 لاکھ جرمانہ کیا ہے،ہمارے قانون میں یہ نہیں ہے کہ میڈیکل بل بھی واپس کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کا نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ،مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں