بخار کے سیرپ کا ایک پورا بیج ہی غیرمعیاری، گردوں کو بھی خطرہ ، ڈریپ نے مارکیٹ سے اٹھوانے کا حکم دیدیا

بخار کے سیرپ کا ایک پورا بیج ہی غیرمعیاری، گردوں کو بھی خطرہ ، ڈریپ نے مارکیٹ سے اٹھوانے کا حکم دیدیا

اسلام آ باد (ہیلتھ رپورٹر ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی(ڈریپ) نے بخار کے سیرپ کے ایک بیچ کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے مارکیٹ سے ادویات واپس منگوانے کا حکم دے دیا، غیر معیاری دوا کا استعمال جگر، گردے کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ڈریپ نے کہاہے کہ پیڈولل سسپنشن پیراسیٹامول فارمولے سے تیارکردہ ہے جس کا بیچ 167 کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے، یہ سسپنشن بخار اور جسم درد کے لیے استعمال ہوتاہے ۔ اس سلسلے میںڈاکٹروں کو بھی پیڈولل سسپنشن کا بیچ 167 استعمال نہ کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ بیچ کو فیڈرل ڈرگ اینالسٹ، سی ڈی ایل کراچی نے غیر معیاری قرار دیا اور کیمسٹ حضرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ پیڈولل سسپنشن کا متاثرہ بیچ متعلقہ فارما کمپنی کو واپس کریں اور کمپنی بھی متاثرہ بیچ کی مزیدسپلائی نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں:جو ڈالر ہاتھ نہیں آرہا تھا وہ ہاتھ آگیا ہے،گورنر سندھ کامران ٹیسوری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں