سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایک عام بچے کی ایسی خواہش پوری کردی کہ سب ہی دنگ رہ جائیں

ریاض (بیورو رپورٹ)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فراخ دلی کی ایک اورمثال قائم کردی، سعودی ولی عہد نے ملاقات کے لئے آئے ہوئے ایک عام بچے کی خواہش پوری کرتے ہوئے اپنی مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک مرسڈیز گاڑی اسے تحفے میں دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی تصویر بنانیوالے پاکستانی مصور کو کیا تحفہ ملا ؟جانیے
”پاکستان ٹائم “کے مطابق سعودی شاہی خاندان میں پیدا ہونے والے شہزادوں کی شاہ خرچیاں اور فراخ دلی کے قصے زبان زد عام ہیں تاہم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سعودی شہریوں سے محبت اور معصوم بچوں کے ساتھ کئے جانے والے سلوک کے درجنوں واقعات میڈیا کی زینت بن چکے ہیں ،حال ہی میں پیش آنے والے واقعہ نے سب کو ہی دنگ کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملنے کی خواہش میں ایک شخص بچے کے ساتھ کھڑا تھا کہ اس دوران بچے کی ملاقات سعودی ولی عہد سے ملاقات ہوگئی۔بچے نے محمد بن سلمان کی مرسڈیز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔محمد بن سلمان نے کہا آپ مرسڈیز چاہتے ہیں، تو بچے نے ہاں میں جواب دیا، انہوں نے انتظامیہ سے بچے کے گھر کا پتا لینے کا کہا دیا۔دوسرے روز بچے کے گھر مہنگی مرسڈیز گاڑی پہنچ گئی جس کے ساتھ بچے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Mohammed Sabah (@mohhammed_sabahh)

اپنا تبصرہ بھیجیں