پرتعیش الیکٹرک گاڑیاں بنانے والے امریکی گروپ لوسیڈ کے سعودی عرب میں پہلے کار ساز پلانٹ کا افتتاح

ریاض(بیورو رپورٹ) امریکہ کے پرتعیش سپورٹس کاریں بنانے والے گروپ لوسیڈ کے سعودی عرب میں پہلے کار ساز پلانٹ کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:یو اے ای پاکستان سے گوشت درآمد روکنے کا فیصلہ واپس لے،ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا مطالبہ
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق برقی کارساز لوسیڈ گروپ نےسعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں واقع شاہ عبداللہ اکنامک سٹی میں کاریں تیار کرنے کے پہلے پلانٹ کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔لوسیڈ گروپ،لوسیڈ ایئر کے ساتھ اس وقت لگژری الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال اور تجربے کے نئے معیار قائم کر رہا ہےاور اس نے 2023ء میں عالمی لگژری کار ایوارڈ جیتا۔لوسیڈ گروپ کے مطابق اس کے دوسرے ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ پلانٹ (اے ایم پی-2)اور پہلے بین الاقوامی پلانٹ کی حیثیت سے یہ سعودی عرب کے لیے شاندار الیکٹرک گاڑیاں تیار اور دیگر مارکیٹوں میں بھی برآمد کرے گا جس پر ہمیں بڑی خوشی ہے،گزشتہ سال لوسیڈ نے سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ کیا تھا کہ وہ آئندہ دس سالوں میں ایک لاکھ سے زائد لگثری الیکٹرک گاڑیاں فروخت کرے گا جبکہ مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بھی لوسیڈ کمپنی گاڑیاں فروخت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایکسچینج کمپنیوں بارے گورنر سٹیٹ بینک نے دو ٹوک اعلان کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں