کندھ کوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) کچے کے علاقہ میں راکٹ لانچر کا گولہ پھٹ گیا ،دھماکہ میں تین بچوں اور خاتون سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق گھر کے افراد نامعلوم مقام سے ملنے والاراکٹ کا گولہ بیچنے کیلئے توڑ رہے تھے کہ دھماکہ ہو گیا ،واقعہ علی نواز سبزوئی میں پیش آیا ،دھماکہ میں تین بچے اور ایک خاتون بھی جان کی بازی ہار گئے،بتایا گیا ہے کہ گولہ قبائلی تصادم کے دوران فائر کیا گیا جو پھٹ نہ سکا ،چرواہے کے بچے گولہ اٹھا کر گھر لے آئے جو بدقسمت خاندان کیلئے موت کا گولہ ثابت ہوا ۔
یہ بھی پڑھیں : شیخ زید ہسپتال میں ہڑتال کا چوتھا دن ،پرچی کاﺅنٹر ،او پی ڈی بند ،مریض خوار