لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ زید ہسپتال کی او پی ڈی دوسرے روز بھی بند ،مریض خوار اور در بدر ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت کے تحت چلنے والا ہسپتال مالی مشکلات کا شکار ،دو ماہ سے ڈاکٹرز کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو سکی ،پرچی کاﺅنٹر اور او پی ڈی کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔صدر ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دو ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ،ہسپتال میں جان بچانے کی ادویات تک موجود نہیں ہیں ،بیشتر طبی مشینری خراب پڑی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : سائفر کیس کا اوپن یا ان کیمرہ ٹرائل ،عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا