اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ،چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ،انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کی سزا کا سٹیٹس تبدیل ہو چکا ہے ،وہ سائفر کیس میں انڈر ٹرائل قیدی ہیں ،انڈر ٹرائل قیدی کو اٹک جیل میں کیوں رکھا گیا ،کل رحیم یار خان جیل بھیج دیں تو کیا وہاں سے ٹرائل کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : عمران ریاض خان بازیاب ،گھر پہنچ گئے