لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاپتہ صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ،اہلخانہ نے تصدیق کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سیالکوٹ پولیس نے اپنے ٹویٹر ،انسٹا گرام ،ٹک ٹاک اور فیس بک پر عمران ریاض کی بازیابی اور گھر منتقلی کی پوسٹ آویزاں کر دی ۔عمران ریاض خان کو 9 مئی کو چیئرمین عمران خان تحریک انصاف کی گرفتاری پر ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔عمران ریاض خان سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے مسقط جارہے تھے کہ ایف آئی اے حکام نے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیاتھا،گرفتاری کے بعد عمران ریاض کو آخری بار تھانہ کینٹ اور پھر سیالکوٹ جیل لے جایا گیا ۔
