اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو مہنگی بجلی کا تحفہ دینے والے اصل ذمہ دار نواز اور شہباز شریف ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق دہشتگردی عدالت میں پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جیل کا کھانا دیا جا رہا ہے جس سے طبیعت ٹھیک نہیں رہتی ،پہلے ڈاکٹر کی سہولت میسر تھی اب اس میں بھی مسائل کا سامنا رہتا ہے ،الیکشن اپنے مقرر کردہ وقت پر ہونے چاہئیں ،الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے سارا نطام رکا ہو ا ہے ،جو صورتحال چل رہی ہے سیاستدانوں کو الیکشن سے پہلے حفاظتی ضمانت کر لینی چاہیے۔ایک صحافی کے سوال کہ بلا ول بھٹو کاکہنا ہے ’شیخ رشید اور پر ویز الہٰی اندررہیں یا باہرفرق نہیں پڑتا‘کے جواب میں پرویز الٰہی نے کہا کہ’ بلاول کو اپنی سالگرہ منانے دیں ‘سوال کہ کیا آپ کی الیکشن سے پہلے رہا ئی ہو جا ئے گی‘ کے جواب میں کہا کہ رہا ئی کے با رے میں اللہ تعالیٰ ہی جا نتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : بشریٰ بی بی کو جاری طلبی کا نوٹس معطل