اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے)میں طلبی کا نوٹس معطل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : نیب نے جعلی اکاونٹس کے تمام کیسزکھول دیے
پاکستان ٹائم کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے بشری بی بی کی آڈیو لیکس طلبی نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت کی،بشری بی بی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت لطیف کھوسہ نے کہا کہ کیس عدالت میں زیر التوا ہونے کی وجہ سے اگر ایف آئی اے کارروائی جاری رکھتی ہے تو اس سے پٹیشنر کے حقوق متاثر ہوں گے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ وائس میچنگ کرانی ہے،جس پر جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے کس چیز کے ساتھ وائس میچنگ کرانا چاہتا ہے؟لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہمیں ایس ایس پی نے نوٹس کیا ہے کہ ایف آئی اے نے وائس میچنگ کرنی ہے،عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے بشری بی بی کے طلبی کے سمن معطل کر تے ہوئے اگلے ہفتے کے لیے فریقین کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔