لکی مروت(نیوز رپورٹر) تھانہ پیزو کی پولیس موبائل گاڑی پر نامعلوم افراد کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔حملے کے نتیجے میں شہید ہونیوالوں میں سیف علی خان اور بشیرخان شامل ہیں جبکہ انعام اللہ ، امداد اور عصمت اللہ زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی اے اور پی آئی ٹی بی کا اشتراک،ارفع ٹاور میں انٹرنیٹ ایکسچینج پوائنٹ کا افتتاح