PTA irfa tower

پی ٹی اے اور پی آئی ٹی بی کا اشتراک ارفع ٹاور میں انٹرنیٹ ایکسچینج پوائنٹ کا افتتاح

لاہور (سٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن نے ارفع ٹاور لاہور میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور پی آئی ٹی بی کے اشتراک سے لاہور انٹرنیٹ ایکسچینج پوائنٹ (آئی ایکس پی) کا افتتاح کر دیا۔ ایکسچینج پوائنٹ پی آئی ٹی بی کے ڈیٹا سنٹر میں قائم کیا گیا ہے۔ تقریب میں چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف‘چیف انفارمیشن آفیسر پی آئی ٹی بی سجاد غنی‘ڈائریکٹر جنرل پی ٹی اے ڈاکٹر مکرم خان‘ریجنل ڈائریکٹر ISOC نوید حق‘آئی ایکس پی سپیشلسٹ ISOC آفتاب صدیقی‘ ڈی جی APNICپال ولسن‘جی ایم JPRS کازوریو کیتامورا اور دیگر ماہرین شریک ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے لاہور آئی ایکس پی کی اقتصادی ترقی و ترویج‘ ڈیجیٹل سروسز تک زیادہ سے زیادہ رسائی اور نیٹ ورک کی کارکردگی میں توسیع کو سراہا۔چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے کہا اس اقدام سے انٹرنیشنل ڈیٹا روٹس پر انحصار کم ہو جائیگا‘ انٹرنیٹ ڈیٹا سپیڈ بڑھے گی اور شہریوں‘ کاروباری اداروں اور حکومت کو ڈیجیٹل کنیکٹویٹی میں مزید آسانی حاصل ہو گی۔ ایشیا پیسیفک نیٹ ورک انفارمیشن سنٹر (اے پی این آئی سی)‘ جاپان رجسٹری سروسز (جے پی آر ایس) اور انٹرنیٹ سوسائٹی (آئی ایس او سی) کے نمائندگان تقریب میں آن لائن شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی کمپنی نے گوگل میپس کے مقابلے میں نئی ایپ متعارف کر ادی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں