چندریان تھری کی کامیابی، بھارتی نجومی پاگل پن کا شکار، چاند کو ہندو سلطنت قرار دینے کا مطالبہ کر دیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سیاسی جماعت ہندو مہاسبھا کے قومی صدر نے ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دوسرے مذاہب سے پہلے چاند پر اپنی ملکیت کا دعوی کرے۔

یہ بھی پڑھیں:لیبیا کی وزیرخارجہ کی اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو مہاسبھا کے قومی صدر سوامی چکراپانی مہاراج نے مطالبہ کیا ہے کہ چاند کو ہندو سلطنت قرار دیا جائے جب کہ چندریان 3خلائی جہاز کی لینڈنگ سائٹ کو اس کا دارالحکومت قرار دیں،رپورٹس میں بتایا گیا کہ سوامی چکراپانی ایک نجومی کے ساتھ سیاستدان ہیں جو اپنے نامناسب اور غیر معمولی بیانات کے باعث مشہور ہیں،آل انڈیا ہندو مہاسبھا کے قومی صدر نے ہندوستانی حکومت سے دوسرے مذاہب سے پہلے چاند پر اپنی ملکیت کا دعوی کرنے کا کہا اور مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ اس سلسلے میں ایک قرارداد پاس کرے،گزشتہ ہفتے چاند کے جنوبی قطب پر بھارتی خلائی ایجنسی انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو)کے چندریان 3 کی لینڈنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا کہ لینڈر نے جس جگہ کو چھوا اسے ‘شیو شکتی پوائنٹ’ کے نام سے جانا جائے گا،اسی سلسلے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوامی چکراپانی مہاراج نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کو فوری کارروائی کرنی چاہیے تاکہ وہاں کوئی دہشتگرد نہ پہنچ سکے،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوامی چکراپانی عجیب و غریب حرکات کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں