مسلم لیگ ق کی خاتون رہنما سمیرا ساہی نے بھی استحکام پاکستان پارٹی سے امیدیں باندھ لیں

مسلم لیگ ق کی خاتون رہنما سمیرا ساہی نے بھی استحکام پاکستان پارٹی سے امیدیں باندھ لیں

لاہور(وقائع نگار)مسلم لیگ (ق)کی سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی سمیرا ساہی نے بھی استحکام پاکستان پارٹی سے امیدیں باندھ لیں اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، انہوں نے یہ اعلان صدر آئی پی پی لاہور ڈاکٹر مراد راس کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایمان مزاری اور علی وزیر محکمہ جیل خانہ جات کے ’مہمان‘ بن گئے

آئی پی پی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات اوراعلان کے بعدڈاکٹر مراد راس نے سمیرا ساہی کے آئی پی پی میں شمولیت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اورسمیرا ساہی کو پارٹی پرچم کا مفلر بھی پہنایا۔ سمیرا ساہی کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے،وہ ملک میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی خواہاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں