سعودی عرب سے تحفے میں ملی گھڑی بیچنے پرسابق برازیلین صدرکی گرفتاری کا خدشہ

سعودی عرب سے تحفے میں ملی گھڑی بیچنے پرسابق برازیلین صدرکی گرفتاری کا خدشہ

برازیلیا (فارن ڈیسک ) سعودی عرب سے تحفے میں ملنے والی گھڑی بیچنے کے الزام میں سابق برازیلین صدر بولسونارو کو گرفتار کیے جانے کاخدشہ ظاہر کیا جارہاہے ،بولسونارو پر تین ملین ڈالر مالیت کے تحائف کی غیر قانونی منتقلی کا الزام ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2021 میں سعودی حکومت کی جانب سے برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو تحفے میں قیمتی گھڑی اورزیورات دئیے گئے تھے،تحائف میں شامل گھڑی کو بولسونارو کے قریبی ساتھی نے امریکہ کے ایک مال میں فروخت کیا اور68 ہزار ڈالرز سابق برازیلین صدر نے وصول کیے۔ یادرہے کہ برازیل کے قانون کے مطابق ایک ہزار ڈالر سے مہنگی جو بھی چیز بیرون ملک سے لائی جائے اسے ڈیکلیئر کرنا لازمی ہے، ساتھ ہی صدور غیر ملکی تحائف توشہ خانہ میں جمع ہونے کے بعد ساتھ لے جانے کے اہل نہیں ہوتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں