غریبوں کیلئے سائیکل خریدنا بھی خواب بن گیا،قیمت کتنی ہوگئی؟

غریبوں کیلئے سائیکل خریدنا بھی خواب بن گیا،قیمت کتنی ہوگئی؟

فیصل آباد ( وقائع نگار)غریبوں کیلئے سائیکل خریدنا بھی خواب بن گیا، 9 ہزارروپے میں ملنے والی مقامی سائیکل کی قیمت 19ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چینی کی قیمت میں اضافہ کیوں ہوتا ہے ؟اہم انکشاف سے پردہ اٹھ گیا

مارکیٹ ذرائع نے پاکستان ٹائم کو بتایا کہ گزشتہ 15 ماہ کے دوران سائیکلوں کے نرخوں میں سو فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے، 10ہزار میں ملنے والی درآمد شدہ سائیکل کی قیمت 22 ہزار روپے اور 18 ہزار کی سائیکل کی قیمت 35 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔ذرائع کابتانا ہے کہ سہانے پر سہاگہ یہ حکومت نے سائیکل کی درآمد پر بھی سترہ فیصد تک سیلز ٹیکس عائد کردیا ہے جس کیو جہ سے یہ سواری بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں