پنجاب بھرمیں ڈینگی کے وار تیز، مزید 38 کیسز رپورٹ

پنجاب بھرمیں ڈینگی کے وار تیز، مزید 38 کیسز رپورٹ

لاہور (ہیلتھ رپورٹر ) لاہورسمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسزمیں اضافہ، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 38 کیسز سامنے آگئے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں ڈینگی کے 38 مریض رپورٹ ہوئے جن میں 21 کیسز لاہور کے ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب بھر میں رواں برس ڈینگی مریضں کی تعداد 678 ہوگئی ۔ لاہورمیں ڈینگی کیمثبت مریضوں کی تعداد211ہوگئی۔ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سیڈینگی کے5،ملتان 2 مریض رپورٹ ہوئے۔ پنجاب کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے48 مریض زیرعلاج ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق اسپتالوں میں2678بسترڈینگی مریضوں کیلیے مختص کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سویڈن کے بعد ہالینڈ میں بھی پولیس کی موجودگی میں قرآن پاک کی بیحرمتی کا واقعہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں