بھارت نے سری نگر کے ایک اہم میڈیا ادارے کی ویب سائٹ کو بلاک کر دیا

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے سری نگر کے ایک اہم میڈیا ادارے کی ویب سائٹ کو بلاک کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت نے سری نگر کے میڈیا ادارے کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ بھی بند کر دیے ہیں،رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ویب سائٹ کے بانی ایڈیٹر فہد شاہ کو گزشتہ سال انسداد دہشتگردی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا تھا،فہد شاہ پر دہشتگردی کو ابھارنے اور فیک نیوز پھیلانے کا الزام لگایا گیا تھا، وہ تاحال جموں کے کوٹ بھلوال جیل میں قید ہیں،اس کے علاوہ ویب سائٹ کے ایک معاون سجاد گل کو جنوری میں گرفتار کیا گیا تھا،وہ تاحال بھارتی ریاست اتر پردیش کی جیل میں قید ہیں،کشمیری ویب سائٹ کی بندش پر بھارتی حکومت کا موقف سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں:مذہبی انتہا پسندی اور اقلیتوں کے خلاف تشدد میں ہندوستان سرفہرست

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت نے 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کئی صحافیوں کو گرفتار کیا تھا،سابق وزیر اعلی مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے ویب سائٹ کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سچ بولنے کی ہمت کرنے والے ایک اور نیوز پورٹل کو خاموش کرا دیا گیا،اس کے علاوہ بھارتی نیوز اداروں کی نمائندہ تنظیم ڈجی پب نیوز انڈیا فاﺅنڈیشن نے بھی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ پیشگی نوٹس کے بغیر ویب سائٹ کی بندش مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو ڈرانے کا عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں