اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطلی اور ضمانت کی درخواستوں پر سماعت جمعرات تک ملتوی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا ریکارڈ عدالت میں آ گیا ہے، وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز نے بتایا کہ مجھے کیس کا تصدیق شدہ ریکارڈ ابھی نہیں مل سکا،میری استدعا ہے کہ مجھے تیاری کے لیے مناسب وقت دیا جائے۔
عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میں الیکشن کمیشن کے وکیل کو وقت دینے کی مخالفت کرتا ہوں،جان بوجھ کر کیس میں تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں،استدعا ہے کہ آج ہی سزا معطلی کی درخواست منظور کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں : زرتاج گل کی گرفتاری کیلئے چھاپے