fatima case

فاطمہ قتل اور زیادتی کیس ڈی این اے ٹیسٹ کا سنتے ہی فیاض شاہ غائب

خیر پور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملازمہ فاطمہ تشدد اور قتل کیس میں ڈی این اے ٹیسٹ کا اعلان،مرکزی ملزمہ کا والد فرار ہو گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایس پی نے ملزمہ حنا شاہ کے والد فیاض شاہ کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا اعلان کیا تھا ،اعلان کے بعد فیاض شاہ فرار ہو گیا ،پولیس کے مطابق فیاض شاہ کی لوکیشن ٹریس کرنے پر اس کی بلوچستان میں موجودگی کی اطلاع ملی ہے،گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ایس ایس پی نے کہا کہ کل عدالت سے حنا شاہ کی ضمانت رد کرائی جائے گی تا کہ اس سے تفتیش کرائی جا سکے۔فاطمہ سے زیادتی کا ثابت ہونے کے بعد ملزم اسد شاہ اور اسکے والد سمیت حویلی کے 12افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے جا چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : تشدد سے ہلاک ملازمہ فاطمہ کی قبر کشائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں