لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں کل سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی ،پانچ روز تک بارشیں جاری رہیں گی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آج بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل ہو نگی،اسلام آباد اور لاہور سمیت کئی شہروں میں آج بھی شام کو بارش کا امکان بتایا گیا ہے،27اگست تک ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا ،پنجاب اور کے پی میں پانچ روز تک بادل برسیں گے،سندھ کے کچھ ساحلی علاقوں میں بھی آج ہلکی بارش کا امکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : قصور سے منچن آباد تک سیلاب کی تباہی،نقل مکانی جاری