SSG team

پاک فوج کی ایس ایس جی ٹیم بھی ریسکیو آپریشن کیلئے روانہ

بٹگرام (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کی سپیشل سروسز گروپ کی ٹیم بھی بٹگرام میں ائیرلفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کو بچانے کیلئے روانہ ہو گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بٹگرام کی تحصیل الائی میں چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹنے کے باعث دو استاد اور چھ طلبہ ہوا میں معلق امداد کے منتظر ہیں ،پاک فوج کا ہیلی کا پٹر بھی امداد کیلئے پہنچ چکا ہے تاہم علاقہ اور موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریسکیو کی تیاریاں جاری ہیں ،حکام کی طرف سے فیصلہ کیا گیا کہ ایس ایس جی کی ٹیم کو بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے کیلئے بھیجا جائے جس کے بعد ٹیم کو روانہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چیئرلفٹ میں پھنسے بچوں کو بچانے کیلئے ہیلی کاپٹر پہنچ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں