شہریوں کو ملنے والی سبسڈی ختم، آٹے کی قیمتیں کنٹرول سے باہر

شہریوں کو ملنے والی سبسڈی ختم، آٹے کی قیمتیں کنٹرول سے باہر

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت سبسڈی ختم کرنے سے آٹے کی قیمت بڑھ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پرویز الٰہی کی سنی گئی،گھر والوں سے ملاقات،ذاتی معالج کی سہولت مل گئیں
”پاکستان ٹائم ‘کے مطابق ‘یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹا 1ہزار 5 سو 44 روپے مہنگا کیا گیا جبکہ 10 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 7سو 72 روپے کا اضافہ ہوا ہیجس کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 2ہزار 8 سو 40 روپے کا ملے گا، جبکہ اس سے قبل عام صارفین کیلئے 20 کلو آٹے کا تھیلا 1 ہزار 2 چھیانوے روپے کا تھا۔اسی طرح عام صارفین کو 10 کلو آٹے کا تھیلا 7 سو 72 روپے مہنگا ملے گا جس کی قیمت 1ہزار 4 سو 20 روپے تک پہنچ گئی ہے۔آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر شہریو کا صبر بھی جواب دے گیا ، شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے آٹے کے 6 سو 50 روپے والا تھیلا 1 ہزار 4 سو 20 کا کردیاہے۔شہریوں نے مزید کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا مہنگا ہونے کے بعد نایاب ہو چکا ہے، عام شہریوں کیلئے سستے آٹے کا حصول دشوار ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں