صدر مملکت عارف علوی کے ٹویٹ پر شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں،شہبازشریف کابیان

صدر مملکت عارف علوی کے ٹویٹ پر شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں،شہبازشریف کابیان

اسلام باد (وقائع نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کے بیان کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں:پرویز الٰہی کی سنی گئی،گھر والوں سے ملاقات،ذاتی معالج کی سہولت مل گئیں
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ شفاف تحقیقات کے ذریعے دودھ کا دودھ ،پانی کا پانی ہونا چاہئے، تحقیقات سیپتہ چل جائیگااسٹاف سیغلطی ہوئی یاانہوں نیغلط بیانی کی۔انہوں نے کہا کہ صدرجس بل کو چیک کرتے ہیں اس پر دستخط بھی کرتے ہیں، اس میں زبانی کلامی والی کوئی بات نہیں ہوتی۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ صدر صاحب نے اتنے دن کیوں انتظار کیا؟ یہ سوالیہ نشان ہے، صدر صاحب کو اس کا جواب دینا چاہیے،سابق وزیراعظم شہبازشریف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں