ایڈوکیٹ سپریم کورٹ قاضی صدرالدین کی بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات

ایڈوکیٹ سپریم کورٹ قاضی صدرالدین کی بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات

لندن(بیورو رپورٹ) ڈیرہ غازی خان پاکستان سے آئے مہمان ایڈوکیٹ سپریم کورٹ پاکستان قاضی صدرالدین نے بیرسٹر امجد ملک چئیرمین ایسوسی ایشن آف پاکستانی لائرز برطانیہ سے انکے چیمبر راچڈیل میں ملاقات کی۔

راچڈیل سے جسٹس آف پیس ایڈوکیٹ غلام رسول شہزاد صاحب نے بیرسٹر امجد ملک سے ملکر مہان کو راچڈیل میں خوش آمدید کہا۔دونوں نے باہمی دلچسپی اور عدالتی اصلاحات اور عام سائل کی مشکلات کی بابت تفصیل سے گفتگو کی۔قاضی صدرالدین نے شکریہ ادا کیا کہ وکلاء کیلئے بیرسٹر صاحب نے ہمیشہ خوش آمدید کہا اور یہ دوسرا وزٹ ہے اور ہمیشہ وہ شاندار یادیں لیکر گئے ہیں۔ بیرسٹر امجد ملک نے مہمان کو ویلکم کہا اور کہا کہ پاکستان میں قانونی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جب تک ہم عام سائل اور وکلاء کی قانون کی حکمرانی کیلئے کی گئی جدوجہد کو انفرادی اور اجتماعی سظح پر نہیں پھیلاتے اسکے ثمرات سے من حیث القوم بہرہ مند نہیں ہوسکے۔ بیرسٹر امجد ملک نے مہمان کو اپنی کتاب پاکستان کا سفر پیش کی اور تحائف دیکر رخصت کیا، ملک محمد آصف بھی لندن سے انکے ساتھ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں