اسلام آباد(نیوز رپورٹر ) وفاقی وزارت خزانہ و صوبوں کے سرپلس بجٹ میں کمی کی دستاویز سامنے آ گئیں۔
دستاویز کے مطابق مالی سال 2023 میں صوبوں کے سرپلس بجٹ میں 196 ارب روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے، گزشتہ مالی سال کے دوران صوبوں کا سرپلس بجٹ 155 ارب روپے رہا،مالی سال 2022 میں صوبوں نے 351 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا تھا،رواں مالی سال 2023 میں پنجاب میں 90 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا،گزشتہ مالی سال 2022 میں پنجاب کا سرپلس بجٹ 351 ارب 54 کروڑ روپے تھا،رواں مالی سال 2023 میں سندھ نے 50 ارب 40 کروڑ روپے کا سرپلس بجٹ دیا،گزشتہ مالی سال 2022 میں سندھ کا سرپلس بجٹ 48 ارب 79 کروڑ روپے تھا۔دستاویز کے مطابق رواں مالی سال 2023 میں خیبرپختونخوا کا سرپلس بجٹ 16 ارب 65 کروڑ روپے رہا،گزشتہ مالی سال کے دوران خیبرپختونخوا کا بجٹ 49 ارب روپے خسارے میں تھا،رواں مالی سال میں بلو چستان کے بجٹ میں 2 ارب 52 کروڑ روپے خسارہ رہا۔گزشتہ مالی سال کے دوران بلوچستان 16 کروڑ روپے خسارے میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں : سیکرٹ ایکٹ پر عملدرآمد روکنے کیلئے عدالتی جنگ شروع