الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیوں کروانے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (کورٹ رپورٹر ) الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیوں کروانے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
درخواست لاہور کے شہری محمد مقسط کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔شہری کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر نئی حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا، الیکشن کمیشن غیر قانونی اقدام بند کرے اور مقررہ مدت میں الیکشن کروائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن پر عملدرآمد فوری روکنے کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں : سیکرٹ ایکٹ پر عملدرآمد روکنے کیلئے عدالتی جنگ شروع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں