imran khan

جیل میں سہولتیں مہیا،بہتر کھانا ،واک کی اجازت عمران خان پہلے سے کمزور،داڑھی بھی بڑھا لی

اٹک (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف کو اٹک جیل میں سہولیات کی فراہمی میں اضافہ کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کو جیل مینوئل سے ہٹ کر بہتر کھانا فراہم کیا جانے لگا،جیل کے احاطے میں صبح سویرے واک کرنے کی اجازت بھی مل گئی،جیل مینوئل سے ہٹ کر ناشتہ بھی ملنے لگا،روزانہ پھل بھی مہیا کیے جانے لگے۔چیئرمین تحریک انصاف کی بیرک بھی تبدیل کر دی گئی ،انہیں بیرک 3الاٹ کر دی گئی ہے،جیل زرائع کے مطابق عمران خان نے شیونگ کٹ ملنے کے باوجود داڑھی بڑھا لی ہے ،ان کی صحت بھی پہلے سے کچھ کمزور نظر آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یاسمین راشد ،عمر سرفراز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں