جڑانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دشمن جان لے ہم ہر چیز کو بخوبی سمجھتے ہیں ،اپنے لوگوں کا تحفظ کرنا جانتے ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نگران وزیراعظم نے جڑانوالہ کا خصوصی دورہ کیا ،مسیحی برادری کے متاثرین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کیے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ پر دل بہت دکھی ہوا،اس واقعہ کا کسی مذہب سے تعلق نہیں ،بانی پاکستان قائداعظم نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کی تھی،انتہا پسندی کا کسی مذہب،زبان یا علاقے سے کوئی تعلق نہیں ،یہ لوگ پاکستان کے نہیں انسانیت کے دشمن ہیں ،سانحہ میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لا کھڑا کریں گے۔