صدر مملکت کا ٹویٹ ،شیخ رشید نے سنگین خطرے کی گھنٹی بجا دی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ٹویٹ نے ایک بڑا آئینی اور قانونی طوفان کھڑا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایوان صدر کے پرنسپل سیکرٹری کی تبدیلی کا مطالبہ
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئٹر)پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے ٹویٹ نے ایک نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے اور دنیا سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے،عارف علوی کے ٹویٹ نے ایک بڑا آئینی اور قانونی طوفان کھڑا کر دیا ہے،پاکستان کی سیاسی، آئینی، قانونی اور پارلیمانی تاریخ میں ایسا بحران پہلی مرتبہ آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک نئی اسمبلی نہیں بنے گی اور وہ کب بنے گی اس کا معلوم نہیں لیکن یہ بل اس وقت تک پھنسا رہے گا پہلے خبر چلی کہ دستخط ہو گئے ہیں،کل نگران وزیر قانون نے کہا کہ دستخط نہیں ہوئے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ اب دیکھتے ہیں کہ سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اور اس آئینی بحران کا کیا نتیجہ نکلتا ہے؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں