ایمان مزاری کو بھی گرفتار کرلیاگیا

ایمان مزاری کو بھی گرفتار کرلیاگیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو گرفتار کرلیا، انہیں ایک تنظیم کے جلسے میں ملکی اداروں کے خلاف تقریر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ محمود قریشی گرفتار،ایف آئی اے ہیڈکوارٹر منتقل

ادھر تھانہ ترنول پولیس نے ایمان مزاری کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی ہے ۔ سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے ایک بیان میں کہا کہ خواتین پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد ان کی بیٹی کو لے گئے، اہلکاروں سے وارنٹ کا پوچھا جو انہوں نے نہیں دکھائے، انہوں نے پورے گھر کا چکر لگایا، گھر میں ہم صرف دو خواتین تھیں، میری بیٹی اپنے رات کے کپڑوں میں تھی، اس نے اہلکاروں سے کہا کہ مجھے کپڑے بدلنے دو لیکن وہ اسے گھسیٹ کر باہر لے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں