عمران خان کی نا اہلی اور گرفتاری پر عبد العلیم خان بھی بول پڑے

لاہور(سٹاف رپورٹر)توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نا اہلی ،سزا اور گرفتاری پر استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی)کے صدر عبدالعلیم خان کا ردعمل بھی آ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گرفتاری کا الیکشن یا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،آج چور پکڑا گیا،مزید کیسوں میں بھی سزا ہو گی
”پاکستان ٹائم“کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ اللہ الحق ہے، یہ مکافاتِ عمل ہے، انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے ثابت ہوا چیئرمین پی ٹی آئی صادق امین نہیں۔اس سے پہلے کئے گئے ٹویٹ میں عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ آج 5 اگست کا دن یومِ استحصال کشمیر ہمیں اس سانحہ کی یاد دلاتا ہے جو بھارت نے کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کر کے برپا کیا،ہم کشمیریوں کے ساتھ ملکر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان ہر لمحہ اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے،انشاء اللہ کشمیر جلد ہندوستان کے غاصبانہ قبضے سے آزاد ہو گا اور انہیں آزادی کی صبح دیکھنا نصیب ہو گی۔دوسری طرف ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عمران خان کی گرفتاری اور سزا پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”کفر ٹوٹا خدا ،خدا کر کے“۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں 3 سال قید اور 5 سال کی نا اہلی کی سنائی ہے جس کے بعد انہیں لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں