دوا لینے جانیوالے پولیس اہلکار کو بھی ڈاکوﺅں نے اغوا کرلیا

دوا لینے جانیوالے پولیس اہلکار کو بھی ڈاکوﺅں نے اغوا کرلیا

جیکب آباد (وقائع نگار)دوا لینے کے لیے جانیوالے گڑھی حسن تھانے کے پولیس اہلکار کو ساتھی سمیت ڈاکوﺅں نے اغوا کرلیا۔

پاکستان ٹائم کے مطابق دوا لینے کے لیے نکلا پولیس اہلکار شیر علی لاشاری ساتھی وحید علی سمیت پانچ روز سے لاپتہ تھا، اب پولیس اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ہے جس میں اسے ڈاکووں کے چنگل میں قیددیکھاگیا۔ویڈیو میں وہ کہتا ہے کہ کندھ کوٹ دوا لینے جا رہا تھاکہ ڈاکوﺅں نے اغوا کر لیا،زنجیروں میں قید کررکھا ہے اور تشدد کرتے ہیں، بیمار ہوں لہذا بازیاب کرایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں