کراچی میں رکن اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کا قتل، حساس اداروں سے مدد مانگ لی گئی

کراچی میں رکن اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کا قتل، حساس اداروں سے مدد مانگ لی گئی


کراچی(کرائم رپورٹر)رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی اکرم ابڑو اور بھتیجے شہریار ابڑو قتل کیس میں حساس اداروں سے بھی مدد مانگ لی گئی ہے ۔ پاکستان ٹائم کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بلوچستان پولیس نے حساس اداروں سے مدد لے لی ہے کیونکہ کراچی سے فرار ہونے کے بعد مرکزی ملزم زبیر شاہوانی کا موبائل فون بلوچستان میں بند ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم زبیر شاہوانی کا موبائل فون تاحال بند ہے، پولیس گرفتاری کے لیے دیگر ذرائع بھی استعمال کر رہی ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حساس اداروں کے علاوہ مقدمے میں نامزد ملزمان کی تصاویر اور دیگر تفصیلات بلوچستان پولیس کو بھیجی گئی ہیں، ملزمان کے موبائل نمبرز اور اہلخانہ کی تفصیلات بھی فائل میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں