طلال چودھری کے دعوے پر سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکا بیان بھی آگیا

طلال چودھری کے دعوے پر سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکا بیان بھی آگیا

لاہور(عدالتی رپورٹر) لیگی رہنما طلال چودھری نے اپنی نااہلی ختم ہونے پر دعویٰ کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے انہیں سزا سے پہلے پیغام بھجوایا تھا جس پر اب سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ طلال چوہدری کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے،سابق چیف جسٹس پر ملزم پر سیاسی بیان دینے کادبا ڈالنے کاالزام مضحکہ خیز ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ طلال چوہدری انتہا درجے کا جھوٹا انسان ہے، مخصوص عزائم کیلئے جھوٹا بیان دیا، طلال چوہدری کے الزامات کو مسترد کرتا ہوں،اسے کسی کیخلاف بیان دینے کیلئے پیغام نہیں بھجوایا، میں نے ہمیشہ آئین اورقانون کے مطابق فیصلے کئے، طلال چوہدری نے ایک جرم کیا اور اس کی سزا بھگتی لیکن اب خود کو بے گناہ ظاہر کرنے کیلئے جھوٹے الزامات لگارہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں