غریب لڑکے سے رشوت لینے والا کانسٹیبل موقع پر ہی گرفتار، محکمانہ کارروائی کا حکم،رقم لڑکے کو واپس دلائی گئی

غریب لڑکے سے رشوت لینے والا کانسٹیبل موقع پر ہی گرفتار، محکمانہ کارروائی کا حکم،رقم لڑکے کو واپس دلائی گئی

لاہور(کرائم رپورٹر)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے تھانہ مزنگ اورتھانہ سول لائنز کے دورے کے دوران بے گناہ لڑکے کو گرفتار کیے جانے اوراس سے رشوت لے کر چھوڑے جانے کا معاملہ سامنے آگیا جس پر اس لڑکے کو رقم واپس دلائی گئی جبکہ متعلقہ کانسٹیبل کو گرفتار کرنا پڑگیالیکن یہ ایک کیس تھا، ایسی ہی ہزاروں کالی بھیڑیں روزانہ کی بنیاد پر پاکستانیوں سے دہاڑیاں لگاتی ہیں۔ پاکستان ٹائم کے مطابق موٹر سائیکل سوار لڑکے نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کے استفسار پر بتایا کہ میں سودا سلف لینے باہر نکلا تو پولیس کا عملہ تھانے لے آیا اور یہاں مجھ سے رشوت طلب کی گئی، رشوت دی تو میری جان چھوٹی جس پر وزیراعلٰی محسن نقوی لڑکے کو اپنے ساتھ لے کر فرنٹ ڈیسک پر آئے اور تمام معاملے کی چھان بین کی توبتایاگیا کہ ایک کانسٹیبل نوید نے رشوت لی ہے جس پر وزیراعلیٰ محسن نقوی نے رشوت لینے والے کانسٹیبل کو موقع پر ہی گرفتار کرادیا۔ وزیراعلی ٰنے دونوں تھانوں کی حالت زار دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا اور آئی جی کو تین روز کے اندر دونوں تھانوں میں بہتری لانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں