اسد عمر نے مسلم لیگ (ن) کو نوازشریف کو پی ٹی آئی کیخلاف الیکشن لڑوانے کا چیلنج دیدیا

اسلام آباد(وقائع نگار)تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی تقریرکے جواب میں مسلم لیگ (ن)کو نوازشریف کو پی ٹی آئی کیخلاف الیکشن لڑوانے کا چیلنج دےدیا اور کہا ہے کہ پتہ چل جائے گا کہ کون کیا سمجھتا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں اسد عمر کا کہناتھاکہ مسلم لیگ(ن)کے قائد کو آئندہ الیکشن میں اسلام آباد کے کسی بھی حلقے سے تحریک انصاف کے خلاف الیکشن لڑوا لیں، پتا چل جائےگا کہ اسلام آباد والے کیا سمجھتے ہیں،مریم اورنگزیب کا پی ٹی آئی دور حکومت میں حلقے کےلئے صرف ایک ہینڈپمپ لگانے کا دعوی جھوٹا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں