وزیر اعظم کا ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کو پرتکلف عشائیہ، کون کونسے کھانوں سے تواضع کی گئی ؟ فہرست سامنے آگئی

وزیر اعظم کا ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کو پرتکلف عشائیہ، کون کونسے کھانوں سے تواضع کی گئی ؟ فہرست سامنے آگئی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے دور اقتدار کی الوادعی ملاقاتیں شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں دعوتوں کا بھی اہتما م کیا جارہاہے ، گزشتہ روز ان کی طرف سے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق وزیر اعظم نے ارکان پارلیمنٹ کا گرمی جوشی سے استقبال کیا اور فردا فردا ارکان کی نشستوں پر جا کر ان سے ملاقات کی۔عشائیہ میں چکن منچورین، چکن کڑاہی، مٹن کڑاہی، باربی کیو مینیو کا حصہ تھا، میٹھی ڈشز بھی ارکان پارلیمنٹ کی تواضع میں پیش کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں