اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن کمیشن توہین کیس میں سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کیتحریریمعافی مسترد کر دی اور اس سلسلے میں تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے فواد چودھری کو شوکاز نوٹس کا جواب 15 اگست تک جمع کرانے کا حکم دے دیا اور کہاہے کہ فواد چودھری نے تحریری معافی جمع کرائی، مشروط معافی مانگی لیکن اس میں کسی افسوس کا اظہار نہیں کیا گیا،الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز الزامات لگائے گئے اور توہین آمیز ریمارکس دیے، یہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے اس پر مشروط معافی سے تلافی نہیں ہو سکتی۔