کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ زینب شبیر نے شادی کی پیشکش کرنے والوں کو پانچ سال تک صبر کرنے کا مشورہ دیدیا اور کہاکہ انہیں کبھی کسی سے محبت نہیں ہوئی اور نہ ہی ان کا فوری طور پر شادی کا ارادہ ہے۔ پاکستان ٹائم کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ کاکہناتھاکہ وہ شوبز انڈسٹری میں آنے والی خاندان کی پہلی لڑکی ہیں، پانچ سال بعد وہ شادی سے متعلق سوچیں گی،انہوں نے شوبز میں کام کرنا شروع کیا تو انہیں سب دوستوں نے منع کیا اور کہا کہ شوبز اچھی فیلڈ نہیں ہوتی تاہم انہیں آغاز میں ہی اچھے لوگ ملے جنہوں نے انہیں کافی سکھایا۔ زینب شبیر نے کہا کہ اگر انہیں کسی بھی ڈرامے یا فلم میں کام کرنے کے لیے فی دن دو لاکھ کی آفر ہو تو وہ اسکرپٹ اور اپنا کردار دیکھے بغیر ہی کام کرنے کے لیے رضامند ہوجائیں گی۔