لاہور(نمائندہ خصوصی )عقاب کے انتخابی نشان کی بجائے چڑیا کی تجویز ملنے کی خبروں پر استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی )کاردعمل آگیا ہے اور اس تجویز کی تردید کردی گئی ۔ سوشل میڈیا پر پر جاری ایک بیان میں پارٹی کی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی کا انتخابی نشان شاہین ہی ہوگا ،،پارٹی چونکہ ابھی رجسٹریشن کے عمل سے گزر رہی ہے اس لئے باقاعدہ انتخابی نشان ملنے میں کچھ تاخیر ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عقاب ہی پارٹی کا انتخابی نشان ہوگا ، انشا اللہ جلد ہی یہ معاملات حل ہوجائیں گے۔