اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو ریلیف مل گیا ،ہائی کورٹ نے سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کو حکم جاری کیا ہے کہ کیس کو دوبارہ سن کر فیصلہ کرے۔توشہ خانہ کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی ،کیس ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور ہی سنیں گے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے حق دفاع بحال کرنے کی درخواست پر آئیندہ ہفتے کیلئے نوٹس جاری کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں : نیب میں آج پھر طلب