لاہور( کامرس رپورٹر) لاہور سمیت ملک بھر میں درآمد پر حکومتی پابندی کی وجہ سے شہر لاہور کی مختلف موبائل مارکیٹوں میں موبائل فونز کے تمام ماڈلز کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قلت کی وجہ سے شہر کے بعض مخصوص لوگ موبائل فونز اس کی اصل قیمت سے کہیں زائد قیمت پر فروخت کر رہے ہیں۔ایسی صورتحال میں لاہور کے شہری ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے ہیں۔موبائل فونز کا کاروبار کرنے والے تاجروں نے وفاقی حکومت سے موبائل فونز کی درا?مد پر عائد پابندیاں فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔