پنجاب بھر کے سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم(OCAS) سے درخواستوں کی وصولی شروع

پنجاب بھر کے سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم(OCAS) سے درخواستوں کی وصولی شروع

لاہور(سٹاف رپورٹر)

انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم(OCAS) کے تحت پنجاب بھر کے 750 سے زائد سرکاری کالجوں میں داخلوں کے لئے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع کر دی گئی ہے۔ ویب پورٹل ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور پنجاب آئی ٹی بورڈ نے وضع کیا ہے , ویب پورٹل سے طلباء منتخب سرکاری کالجوں میں گھر بیٹھے اپلائی کر سکتے ہیں اور اس سسٹم سے اب داخلوں کی درخواست دینے کے لئے دوسرے شہر جانے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔ داخلے کی درخواست www.ocas.punjab.gov.pk پر دی جا سکتی ہے ۔طلباء پورٹل سے سرکاری کالجز کے پراسپیکٹس بھی مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں