اسلام آباد پولیس نے 14 ماہ سے لاپتہ بچے کو والدین سے ملوا دیا

اسلام آباد پولیس نے 14 ماہ سے لاپتہ بچے کو والدین سے ملوا دیا

اسلام آباد(وقائع نگار) وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے 14 ماہ سے لاپتہ بچے حیدر علی کو والدین سے ملوا دیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق تھانہ کوہسار پولیس ٹیم نے 14 ماہ پہلے کراچی سے گمشدہ 10 سالہ حیدر علی کے والدین کو تلاش کر کے ماں باپ سے ملوا دیا۔اسلام آباد پولیس نے بچے کو شاپنگ بھی کروائی اور خوب خیال رکھا۔ اپنے بچے کو اتنے لمبے عرصے بعد دیکھ کر بچے کے والدین کی خوشی دیدنی تھی۔والدین نے اپنے لخت جگر کی بحفاظت واپسی پر اسلام آباد پولیس کیلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں